انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھراضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے اضافے سے 232روپے کا ہوگیا

فوٹو: فائل

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4پیسے کے اضافے سے 224.15روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 232روپے کی سطح پربند ہوئی۔

گرے کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک کے درمیان فی ڈالر کی قیمت میں نمایاں فرق کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانئیے میں ڈالر کی قدر میں اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29پیسے کے اضافے سے 224.40روپے کی سطح پر بھی آئی۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے بحران اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کی ادائیگیاں ایک مشکل ترین مرحلہ ثابت ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ اشیائے ضروریہ کی درآمدی ایل سیز کھلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 
Load Next Story