موٹروے پر حادثے کا شکار گاڑی سے جدید ساخت کا اسلحہ برآمد

گاڑی سے کلاشنکوف، ایمونیشن، گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی ہے

فوٹو ایکسپریس

موٹر وے ایم ون پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے جدید ساخت کا اسلحہ، بارودی مواد اور نقد رقم برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے گاڑی میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پر تھانہ حضرو کے علاقے میں پشاور سے اسلام آباد کی جانب جانے والی ڈبل کیبن ویگو گاڑی اگلا ٹائر اچانک پھٹنے کے باعث سڑک کنارے باڑ سے جا کر ٹکرائی جسکے نتیجے میں گاڑی میں آ گ بھڑک اٹھی۔

موٹر وے پولیس کے کی پیٹرولنگ پر معروف عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو1122 کو طلب کرکے آگ پر قابو پاتے ہوئے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے 3 لائٹ مشین گنز، 1 ایس ایم جی گن، 5 سو گولیاں، 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد نقدی، اور چیک وغیرہ برآمد ہوئے جس پر گاڑی سوار دو افراد ڈرائیور نسیم الحق اور جہاد خان کو گرفتار کرکے برآمد ہونے والے اسلحے سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ حضرو پولیس کے حوالے کردیا۔
Load Next Story