غیرملکی کھلاڑیوں کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کھیلنے سے انکار
غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں آنا چاہتے، پی سی بی
غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ سفری ہدایات کے تحت غیر ملکی کھلاڑی خیبرپختونخوا نہیں آنا چاہتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد مشکل میں پڑگیا ہے، کیوں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے مذکورہ صوبوں میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
پشاور میں حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں آنا چاہتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڑکھلایوں کو محتاط سفر کی ہدایت کی گئی ہے کوشش کررہے ہیں خیبرپختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ کررہے تھے وہ ان ہی وجوہات کی بنا پر نہ کرسکے، خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں دینے کے لیے معاہدہ ہوا صوبے میں کرکے ٹیلنٹ کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔