خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

سوات میں ملزم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے بعد خود کو بھی گولی مار دی، پولیس


ویب ڈیسک December 07, 2022
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوات کی تحصیل کبل کے برہ بانڈہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم نے جماعت دہم کے طالب علم کو فائر کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی۔

ڈی آئی خان چنڈہ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بوگئے ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں