دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

گوگل پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ مس مارویل کا دوسرے نمبر رہا


ویب ڈیسک December 07, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے معروف ٹی وی شو مس مارویل کو شہرت کے معاملے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر سنہ 2022ء میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارویل رہا۔

علاوہ ازیں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فہرست میں بلیک ایڈم، تھور لو اینڈ تھنڈر، ڈاکٹر اسنٹریج بالترتیب تیسرے چوتھے پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا فہرست میں ساتویں اور قائد اعظم زندہ باد آٹھویں نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد تلاش کیا؟ فہرست جاری

فہرست میں ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ فلم دی بیٹ میل رہی جبکہ نویں نمبر پر پاکستانی ڈرامہ صنف آہن اور دسویں پر ہاؤس آف دی ڈریگن نے جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی انڈسٹری کی وہ واحد فلم ہے جو اب تک 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں