غیر سیاسی اور تخریب کار ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے فضل الرحمان

توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نودرات کا اسکینڈل بھی آرہا ہے، سربراہ پی ڈی ایم


ویب ڈیسک December 07, 2022
سربراہ جے یو آئی (فائل فوٹو)

پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نودرات کا اسکینڈل بھی آرہا ہے۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر الیکشن کو وقت پر نہیں بلکہ مقررہ تاریخ کے بعد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اہم ادارے میں تفریق پیدا ہوئی اور معیشت تباہ ہوگئی ، غیر سیاسی اور تخریب کار ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب گامزن کردیا ہے، ہم نے عمران خان نے اخلاقی قدریں زمین بوس کردیں، موجودہ حکومت معیشت کی جلد از جلد بحالی کو ترجیح دے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ کے پاس سپر پاور کا ٹائٹل نہیں رہا، طاقت کے گھمنڈ میں ہمیں کوئی اپنا غلا م نہ سمجھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں