پی ٹی آئی قیادت کا پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات اور ناپسندیدگی کا اظہار

آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا مگر چلیں اب کوئی بات نہیں ہے، عمران خان کی نئے وزیر سے گفتگو


ویب ڈیسک December 07, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے جب معاملے پر گفتگو ہوئی تو عمران خان خیال کاسترو کے وزیر بننے سے لاعلم نکلے۔

عمران خان نے نومنتخب وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا آپ کو کسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی دی جارہی ہے، آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا مگر چلیں اب کوئی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، خیال کاسترو وزیر بن گئے

پی ٹی آئی اجلاس میں سینئر رہنما نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ میٹنگ میں نئے وزیر کے حلف اٹھانے پر قیادت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کی تحلیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں