بھارت میں تعینات امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفی دے دیا

براک اوباما نے نینسی پاول کی جگہ یو ایس ایڈ کے بھارتی نزاد امریکی سربراہ راجیو شاہ کو منتخب کر لیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک April 01, 2014
استعفیٰ امریکی صدر براک اوباما کو بھیج دیا ہے، امریکی سفیر نینسی پاول. فوٹو؛ فائل

KARACHI: بھارت میں تعینات امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بھارتی خاتون سفارتکار دیوانی کھوبرا گاڑے کے معاملے پر شروع ہونے والا تناؤ مزید تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی میں تعینات امریکی سفیر نینسی پاول کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ امریکی صدر براک اوباما کو بھیج دیا ہے، مئی کے آخر تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گی تاہم نینسی پاول نے اپنے استعفی کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ پہلے ہی کر رکھا تھا۔ دوسری جانب واشنگٹن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے نینسی پاول کی جگہ یو ایس ایڈ کے بھارتی نزاد امریکی سربراہ راجیو شاہ کو منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے دسمبر 2013 میں نیویارک میں تعینات بھارت کی خاتون سفارتکا دیویانی کھوبراگاڑے کو ویزا فراڈ کیس میں گرفتار کر کے ان کی برہنہ تلاشی لی تھی جس کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی نتاؤ پیدا ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں