لاہور میں سگے چچا کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ملزم بھتیجے نے معمولی جھگڑے کے بعد 60 سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کیا تھا


نعمان شیخ December 07, 2022

لاہور پولیس نے سگے چچا کو قتل کرنے والے سفاک بھتیجے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 60 سالہ شخص کے قتل کی واردات پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شادباغ میں پیش آئی جہاں ملزم نے اپنے ہی سگے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 60 سالہ شفیق کے قتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑا ہونے پر ملزم عادل نے اپنے چچا کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ مقتول کی نعش کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |