وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کافیصلہ ذرائع

پرویزمشرف کانام سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا اورعدالتی حکم کے بغیر اسے نہیں نکالا جائے گا،فیصلہ


ویب ڈیسک April 01, 2014
پرویز مشرف کا نام گزشتہ برس مارچ سے ای سی ایل میں درج ہے، فوٹو: فائل

DAEGU: وفاقی وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے بغیر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے قانونی ماہرین سے صلاح و مشوروں کے بعد یہ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا اور عدالتی حکم کے بغیر اسے خارج نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کا نام گزشتہ برس مارچ میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد غداری کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بھی ان پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں