حکومت کا ڈالر مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیشنز پر عملدرآمد کو مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں


Numainda Express December 08, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیشنز پر عملدرآمد کو مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ملک میں ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیشنز پر عملدرآمد کو مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحقٰ ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بدھ کو ورچوئل میٹنگ کی ہے، اس موقع پر ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ، اقتصادی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلیے مختلف مالیاتی اور مانیٹری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء دراز کے ایم ڈی احسان سایا کی سربراہی میں ملاقات کیلیے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبوں سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ بڑھانے کی خواہشمند ہے حکومت پاکستان میں آئی ٹی سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے۔

دراز کے وفد نے وزیرخزانہ کو اپنے کاروباری پروفائل اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنے تعاون سے آگاہ کیا انہوں نے وزیر خزانہ کو ان کو درپیش مختلف آپریشنل مسائل خصوصاً سرحد پار ادائیگیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں