رمشا مسیح کیخلاف چالان پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

تفتیشی افسرکو3 دن مہلت،ملزمہ کوبھی آئندہ سماعت پرپیش ہونے کاحکم۔


Online September 15, 2012
تفتیشی افسرکو3 دن مہلت،ملزمہ کوبھی آئندہ سماعت پرپیش ہونے کاحکم، فوٹو: فائل

سول جج اسلام آباد عامر عزیز خان نے رمشا مسیح کیس میں پولیس کی طرف چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسرکو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے اگلی سماعت پر مکمل چالان عدالت میںپیش کرنے کا حکم دیا ہے اور ملزمہ رمشا مسیح کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں مرقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں معاملہ حساس ہے مزید حقائق سامنے آرہے ہیں اس چالان ابھی تک پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں