عمران خان نااہلی کیس پر جلد سماعت کرکے فیصلہ کردینگے اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے نمائندہ الیکشن کمیشن اور وکیل عمران خان کا مؤقف سننے کے بعد کیس حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا
توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیس سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر نااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی
الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا۔
سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل علی ظفر ، الیکشن کمیشن کے وکلا، لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا ریفرنس تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی، جنہوں نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا ۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ میں نااہلی؛ عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع
عمران خان کے وکیل علی ظفر نے استدعا کی کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے ۔الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے کمپلینٹ فائل کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔
نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے، ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے ۔ جس پر وکیل علی ظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت اس کو روک دے۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی کے فیصلے پر احتجاج، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی۔