ایس ای سی پی ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں، سینئر افسر ایس ای سی پی

3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں، سینئر افسر ایس ای سی پی۔ فوٹو: گوگل

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت کردیے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے صارفین کے تحفظ کیلیے موبائل فون کے ذریعے عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیے موبائل فون ایپ کو لائسنسز کی فراہمی اورموبائل ایپ کیلیے والٹ اکاؤنٹس کھولنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔


اس حوالے سے ایس ای سی پی کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا ہے کہ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چالیس سے زائد غیر قانونی موبائل ایپ بند کی جاچکی ہیں۔
Load Next Story