آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

حساس ڈیٹا شیئر کرنے اور آن لائن خرید و فروخت میں جعل سازی میں ملوث ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک December 08, 2022
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان قمر شہزاد اور محمد شعیب عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قمر شہزاد نےشکایت کنندہ کے ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی جب کہ ملزم حساس ڈیٹا شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم شعیب آن لائن خریدوفروخت میں جعل سازی کرنے میں ملوث تھا۔ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال موبائل فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں