طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں دہشتگرد منظم ہوئے تو کارروائی کرینگے امریکا

پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے، نیڈ پرائس


ویب ڈیسک December 08, 2022
پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے، نیڈ پرائس (فوٹو: فائل)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کی امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں، کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں