میری ٹائم ایجنسی کی کارروائیاں 3 ہفتوں میں 8 ارب روپے کی منشیات برآمد
ابتک 21 اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے، ترجمان پی ایم ایس اے
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹو ریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بحیرہ عرب میں گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مسلسل تین انسدادِ منشیات آپریشنز کرکے 8 ارب روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے مطابق نامعلوم 03 کشتیوں سے27کلو ہیروین اور 1460 کلو چرس برآمد کی گئی، تینوں کشتیوں سے ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 3 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔
ایک کشتی کے اسمگلروں نے پی ایم ایس اے کے جہاز کو دیکھتے ہی اپنی کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی، تمام اسمگلروں کو جنہوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی انھیں بحفاظت بچا لیا گیا اور منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔
تینوں کشتیوں میں موجود تمام 15 اسمگلروں کو حراست میں لیکر منشیات سمیت کراچی پہنچا دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں دونوں اداروں کا مشترکا چوتھا آپریشن ہے جس میں اب تک 8 ارب روپے مالیت کی منشیات اور 21 اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا۔