غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں نواز شریف

پاکستان میں عالمی معیار کے ایئرپورٹس بنانے کے خواہش مند ہین، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 01, 2014
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، نواز شریف۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیر معمولی اقدامات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں ترک کمپنیوں کے وفود سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کیا، ملکی معیشت بالخصوص توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبے وسائل سے مالا ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی معیار کے ایئرپورٹس بنانے کے خواہش مند ہیں، ایئر پورٹس مینیجمنٹ کے لیے شفاف عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ترکی سمیت عالمی کمپنیوں کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں