فیفا فٹ بال کی تاریخ پر مبنی سب سے بڑی پینٹنگ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا
فٹبال سے متعلق میورل بنانے میں 3 ہزار لیٹر روغن اور 150 برش استعمال ہوئے جبکہ پینٹنگ پانچ ماہ میں مکمل ہوئی ہے
فیفا فٹ بال شائقین کیلئے قطر یونیورسٹی میں دنیا کی سب سے بڑی کینوس آرٹ پینٹنگ پیش کر دی گئی۔
کینوس پینٹنگ کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کیلئے قطر یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصور عماد صالحی ، وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد الثانی اور قطر نیشنل لائبریری کے صدر حماد بن عبدالعزیز الکواری نے شرکت کی ، گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندہ شیڈی گاڈ نے ریکارڈ کا فیصلہ کیا ، کینوس آرٹ بنانے میں پانچ ماہ کا وقت لگا جس میں عربی ثقافت کے ساتھ دوسری تہذیب اور ثقافتوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
کینوس پینٹنگ کا پچھلا ریکارڈ 1,595.76 مربع میٹر تھا جو 2020 میں ساشا جعفری نے قائم کیا تھا جبکہ اس کینوس کی پیمائش 9,652 مربع میٹر ہے جو کہ سب سے بڑی کینوس پینٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے اور اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایرانی نژاد عماد صالحی نے کہا کہ مجھے پینٹنگ مکمل کرنے میں پانچ ماہ سے زیادہ کا وقت لگا جبکہ 3,000 لیٹر پینٹ اور 150 برش استعمال کیے انہوں نے کہا کہ میں دن میں 14 سے 18 گھنٹے کام کرتا تھا۔ یہ سارا خیال گیند کی کہانی سے شروع ہوا جو ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ بیان کرتی ہے۔
کینوس پینٹنگ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے ہم آہنگ ہے جس میں عربی ثقافت کے ساتھ دوسری ثقافتوں کے ساتھ ملایا گیا ہے پینٹنگ میں فٹ بال کی تاریخ دیکھی جا سکتی ہے۔