پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گےاحمد رضا قصوری

امید ہے کہ آج رات تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا جائے گا، وکیل سابق صدر


ویب ڈیسک April 01, 2014
ہم اب بھی پرویز مشرف کی قانونی یم کا حصہ ہیں، احمد رضا قصوری فوٹو: فائل

KARACHI: پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کیا تو وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا تھا، اس کے باوجود ان سمیت غداری کیس سے منسلک تمام وکلا اب بھی سابق صدر کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آج رات تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا جائے گا کیونکہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ سابق صدر کو نقل وحرکت کی مکمل آزادی ہے، اگر پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہ نکالا گیا تو وہ اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں