پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا

پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی فوجی کو حکام کے حوالے کردیا


آصف محمود December 08, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے پاک انڈیا سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) انڈیا کے ایک اور جوان کو واپس بھیج دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف انڈیا کا جوان بدھ کی صبح ہیڈسلیمانیکی کے علاقہ میں پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب نے گرفتار کرلیا۔

بی ایس ایف پنجاب سے تعلق رکھنے والا اہلکار بین لاقوامی سرحد پر پٹرولنگ کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں سے الگ ہوگیا اورشدید دھند کے باعث پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا،اس واقعہ کے بعد پاکستان رینجرز اوربی ایس ایف کے مقامی کمانڈروں کے مابین فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں بی ایس ایف حکام نے تسلیم کیا کہ ان کا جوان غلطی سے رائفل سمیت پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

پاکستان رینجرز نے خیرسگالی کے طور پر جمعرات کے روز بھارتی اہل کار کو واپس بی ایس ایف کے حوالے کردیا،واضع رہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسی سیکٹر میں کسی بی ایس ایف اہل کار کا پاکستانی حدود میں داخل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بی ایس ایف حکام بارڈر پر تعینات اپنے جوانوں کو پٹرولنگ کے لیے جدید آلات اورسہولتیں فراہم نہیں کرتے،شدید سردی میں بھارتی جوان جسم کو گرم رکھنے کے لیے شراب پیتے ہیں اورنشے کی وجہ سے راستہ بھول جاتے ہیں،دوسری طرف پاکستان رینجرز نے ابھی تک آفیشل طور پر اس واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں