سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر بڑی کمی
سکوک بانڈز اور غیرملکی ادائیگیوں کے اثرات کو ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک کے فنڈز نے کم کردیا۔
ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے ایک ارب ڈالرز مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6 ارب 71 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہوئے ہیں اور سکوک بانڈز اور غیرملکی ادائیگیوں کے اثرات کو ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک کے فنڈز نے کم کردیا۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 86 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔