نسیم شاہ کی انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک December 08, 2022
(فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف کی شکایت کا سامنا راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ملتان ٹیسٹ کےلیے ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ نہیں کی۔

اس سے قبل پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں