بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

اداکارہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی حجاب کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں

فوٹو: فائل

تامل اداکارہ ممتاز نے اسلام کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

ممتاز (نغمہ خان ) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ لوگ ان کے ماضی میں ان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Mumtaz -Actor (@mumtaz_mumo)




انہوں نے لکھا کہ وہ بہت آگے بڑھ گئیں ہیں، میں نے ان چیزوں کو چھوڑ دیا لہذا آپ بھی اس کا ذکر نہ کریں۔

ممتاز خان تامل بگ باس کی بھی امیدوار رہیں جبکہ وہ اپنے دور میں فلمی گانوں میں ایک آئٹم گرل کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔


انہوں نے ساوتھ انڈین سینما ملائم ، تامل ،کناڈا اور ہندی سینما میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔








View this post on Instagram



A post shared by Mumtaz -Actor (@mumtaz_mumo)




ممتاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم 'مونیشا ان مونالیزا' سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں بوند 2000 ، چاکلیٹ 2001 ، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر 2001 سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی حجاب کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Load Next Story