بھارتی اداکار منوج باجپائی کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکار کی والدہ کو ایک ہفتہ قبل نئی دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا

فوٹو: فائل

بھارت کےنامور اداکار منوج باجپائی کی والدہ گیتا دیوی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

منوج باچپائی کی والدہ کو ایک ہفتہ قبل نئی دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں، مبینہ طور پر ان کی طبیعت گزشتہ 20 دنوں سے کافی خراب تھی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات اسپتال میں گیتا دیوی کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور پھر جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی کے والد رادھاکنت باجپائی کا گزشتہ سال اکتوبر میں انتقال ہوا تھا۔
Load Next Story