ورلڈ ٹی 20 آسٹریلیا نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا
آسٹریلیا نے 154 رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میرپور کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، شکیب الحسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان مشفق الرحیم 47 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال 5، ناصر حسین 14 اور انعام الحق بغیر کوئی اسکور کئے آؤٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کے نیتھن کولٹر نائل نے 2 جبکہ ڈوگ بولنجر، مچل اسٹارک اور شین واٹسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے 154 رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 98 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر ڈیوڈ وارنر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایرن فنچ 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکس ویل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے بعد کیمرون وائٹ اور کپتان جارج بیلے نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور بالترتیب 18 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے الامین حسین نے 2 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر ایرن فنچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔