اعظم سواتی پر مقدمات سندھ حکومت پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ کا متعلقہ ایس ایس پیز کو درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر December 09, 2022
پورے ملک میں اعظم سواتی کیخلاف ایک ہی معاملے پر مقدمات درج کیے گئے، وکیل کے دلائل (فوٹو فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج 6 مقدمات کے اندارج سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج 6 مقدمات کے اندراج سے متعلق عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں؟

یہ خبر بھی پڑھیں: اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر

درخواستگزار کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ 5 مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرا ٹرانسفر ہونیوالا ہے، جج نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

عدالت نے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پیز کو درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں