شہبازشریف ہتک عزت کیس عمران خان کی حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل مسترد
لاہور سیشن کورٹ نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا تھا
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کی دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا ہتک عزت کیس ، عمران خان کا حق دفاع ختم
ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کیا ہوا ہے. ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع حق کا ختم کردیا تھا۔
عمران خان نے اپیل میں استدعا کی تھی کہ 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے.