نیب ترامیم ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کردیا

نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی، درخواست میں مؤقف

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا (فوٹو فائل)

سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید گرفتار

ایکسپریس نیوز کے مطابق 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔


ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے، ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جاسکتا۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔ تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروادیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشتگردی کیس سے بریت کی درخواست

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story