ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے اسحاق ڈار

معیشت مستحکم ہونے کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکر ر ہے ہیں، وزیرخزانہ


ویب ڈیسک April 01, 2014
زرمبادلہ میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ۔ فوٹو؛ فائل\ اے ایف پی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر پہنچا دیئے ہیں۔

وزیراخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کیا اوراب ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 36 کروڑ ڈالر جب کہ نجی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 45 دنوں میں بجلی گھروں کے 500 ارب کے قرضے واپس کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہونے کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکر ر ہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں