پرتگال میں طوفانی بارشوں سے کئی شہر ڈوب گئے خاتون ہلاک
سیلابی ریلے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
پرتگال میں طوفانی بارشوں کے باعث دارالحکومت لزبون سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے جبکہ ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت کے جنوبی علاقے الگاروے کو پہنچا جبکہ سیلابی ریلے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
لزبون میں سڑکیں، ٹنل، ریلوے اسٹیشن، تھیٹر، اسپتال اور ایئر پورٹ سمیت متعدد مقامات ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
متاثرہ علاقوں کے بلدیہ حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔