ملتان ٹیسٹ ابرار احمد نے ڈیبیو پر کون سا منفرد ریکارڈ بنالیا
انہوں نے انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ بریک اسپنر ابرار احمد نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ابرار احمد نے لنچ سے قبل 5 وکٹیں لیکر 13ویں پاکستانی بالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اسی طرح انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بالر بھی بن گئے ہیں، اسپنر نے 22 اوورز میں 114 رنز دے کر دیکر ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 پر آؤٹ کیا تھا۔
اس سے قبل 1998 میں شاہد آفریدی، محمد سمیع، 2003 میں شبیر احمد، 2007 میں یاسر عرفات، 2010 میں وہاب ریاض اور تنویر احمد، 2018 میں بلال آصف جبکہ 2021 میں نعمان علی یہ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔