خیبر پختون خوا کابینہ میں شامل 5 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

گورنر خیبر پختون خوا انجینئیر شوکت اللہ نے حکومت میں شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک April 01, 2014
حلف اٹھانے والوں میں میاں جمشید الدین کاکا خیل، مشتاق احمد غنی، قلندر لودھی، ضیاء اللہ آفریدی اور اکرام اللہ گنڈا پور شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کابینہ میں شامل ہونے ہونے والے 5 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا میں ہونے والی پروقار تقریب میں گورنر انجینئیر شوکت اللہ نے صوبائی حکومت میں شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا اور کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی،حلف اٹھانے والوں میں میاں جمشید الدین کاکا خیل، مشتاق احمد غنی، قلندر لودھی، ضیاء اللہ آفریدی اور اکرام اللہ گنڈا پور شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں