سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

قانون کا مسودہ تیار، اسمبلی سے منظوری کی صورت میں عادی مجرموں کو پہنادیا جائے گا


کے ایم عباسی December 09, 2022
قانون کا مسودہ تیار، اسمبلی سے منظوری کی صورت میں عادی مجرموں کو پہنادیا جائے گا (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قانون منظوری کی صورت میں چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے، منشیات کے استعمال یا فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو یہ الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

مسودے میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان کی مانیٹرنگ کا یہ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا۔

قانون کے تحت متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگاسکے گی، الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

اطلاعات ہیں کہ سندھ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں