شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کیلئے کتنا معاوضہ دیا گیا

ستمبر 2020 میں ہیری اور میھگن نے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا

(فائل فوٹو)

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی ڈاکیوسیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

یہ ڈاکیومنٹری 6 اقساط پر مشتمل ہے جس کی پہلی تین قسطیں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جا چکی ہیں اس میں برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں، اہل خانہ اور تاریخ دانوں کے انٹرویوز اور شاہی خاندان کی آرکائیو فوٹیج شامل کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے ہیری اور میگھن کو اس ڈاکیومنٹری کیلئے 100 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔


اپنے ایک بیان میں جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایسا مواد تخلیق کرنا ہے جو معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس کی یہ بے مثال پہنچ ان کے متاثرکن مواد کو لوگوں تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں ہیری اور میھگن نے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لیز گاربس کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈاکیوسیریز ''میگھن اینڈ ہیری'' اس جوڑے کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

 
Load Next Story