صوبے میں مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیرروکی جائیں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

چند مذہبی گروپ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے شہر کا امن خراب کر رہے ہیں، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک April 01, 2014
آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 60 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ دیگر کی سزاؤں کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا، قائم علی شاہ فوٹو : این این آئی/فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبے اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا میں پولیس ورینجرز کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزرا نے شرکت کی،اجلاس کے دوران قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی کی جانب گامزن ہے اور شہر میں جلد امن پوری طرح قائم ہوجائے گا، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 60 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ دیگر کی سزاؤں کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چند مذہبی گروپ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے شہر کا امن خراب کر رہے ہیں لیکن حکومت ان مخصوص عناصر کے سیاسی مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے حکام کو ہدایت کی تحفظ پاکستان آرڈیننس پر من وعن عمل کرایا جائے، جرائم پیشہ عناصرکو بے نقاب کرکے سخت اقدامات کئے جائیں اور مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں