خنجر کی نوک پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان نے چند روز قبل شہری کو مسجد کا راستہ پوچھنے پر لوٹا، پولیس


نعمان شیخ December 09, 2022
فوٹو: ایکسپریس

لاہور ٹبی سٹی پولیس نے خنجر کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل شہری کو بادشاہی مسجد کا راستہ پوچھنے پر لوٹ لیا،ملزمان دوران واردات آتشیں اسلحہ بھی استعمال کرتے،وادات کیلئے بیٹھے ملزمان کو ٹبی سٹی پولیس نے پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں احمد سلیم اور نور عمر عرف سائیں شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج تکرنے کے بعد تفتیش کا اغاز کردیاگیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |