سینیٹر اعظم سواتی رہائی کے بعد بلوچستان سے سندھ منتقل
اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کردیا، وکیل کی تصدیق
December 09, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے رہا کردیا جس کے بعد انہیں سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کی تحویل میں دینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی تھی۔ اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس پر بلوچستان حکومت بلوچستان میں ان کے خلاف پانچ مقدمات درج ہوئے تھے جب کہ بقیہ صوبوں میں درج مقدمات علیحدہ ہیں۔
اعظم سواتی کے بیٹے وکیل نصیب اللہ ترین نے بی بی سی سے گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے یہ قرار دیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ ایف آئی آرز کا کوئی قانون نہیں۔