کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی میں اضافے کا امکان
بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے باعث موسم خشک اور خنکی میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شہر میں اگلے تین روز کے دوران بیشتروقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنےسےخنکی ور سردی میں اضافے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرپیش گوئی کے مطابق اگلے3روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس دوران دن کے وقت موسم خشک،رات میں خنک رہنے کی توقع ہے،کم سے کم درجہ حرارت 13سے15ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق صوبے بھر میں موسم خشک اورات میں ٹھنڈریکارڈ ہوسکتی ہے، بالائی سندھ سمیت اکثرعلاقوں میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 14.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 85فیصد رہا،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 2کلو میٹر رہ گئی۔