ٹائٹینک کی گلوکارہ پراسرار بیماری کا شکار ہوگئیں

اس نایاب بیماری سے متاثر ہونے کا امکان ہر 10 لاکھ میں سے ایک فرد میں ہوتا ہے، گلوکارہ


ویب ڈیسک December 09, 2022
فوٹو: فائل

کینیڈین گلوکارہ سلین ڈیون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک غیرمعمولی اعصابی بیماری کی شکار ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹروں نے stiff person syndrome نامی عارضے کی تشخیص کی ہے جس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔

اس بیماری میں مریض کو مسلز اکڑ جانے اور تکلیف دہ تشنج کا سامنا ہوتا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں پہلے یہ کہنے کے لیے تیار نہیں تھی مگر اب تیار ہوں، میں طویل عرصے سے طبی مسائل کا مقابلہ کررہی تھی اور اب میرے لیے ان مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

سلین ڈیون نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس بیماری کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کام کررہی ہے، اس سے متاثر ہونے کا امکان ہر 10 لاکھ میں سے ایک فرد میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تشنج سے میری روزمرہ کی زندگی کا ہر پہلو متاثر ہوا، کئی بار چلنے کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے باعث میں اس طرح گلوکاری نہیں کرسکتی جیسے کرتی تھی۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے کہ میں فروری میں یورپ کے ٹور کے لیے تیار نہیں۔

اس سے قبل اپریل 2022 میں انہوں نے اپنے یورپ کے ٹور کو ملتوی کیا تھا اور اب انہوں نے بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی حالت جلد بہتر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |