سڑک بنے یا نہ بنے اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان

ریکو ڈک معاہدے کے بعد مزید 200 ارب روپے بلوچستان کو ملیں گے، عبد القدوس بزنجو


ویب ڈیسک December 09, 2022
فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں سڑک بنے یا نہ بنے ہم اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں گے۔

لیٹ ٹاپ کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ بنا تو کئی دھرنے چل رہے تھے، صوبے کے مسائل بہت ہیں مگر ہم محدود وسائل میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ سڑک بنے یا نہ بنے اپنے بچوں کو ضرورپڑھائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکو ڈک معاہدے کے بعد مزید 200 ارب روپے بلوچستان کو ملیں گے، ریکوڈک کی مد میں ملنے والے پیسوں کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں