صحافیوں کے تحفظ کی درخواست سردیوں کی چھٹیوں سے قبل سماعت کیلیے مقرر

عدالت نے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواست منظور کرلی

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دائر درخواست سردی کی چھٹیوں سے قبل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے.

عدالت نے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس چھٹیوں سے قبل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذیشان سید اور فنانس سیکرٹری حسین احمد اپنے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ایسوسی ایٹ وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔


عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فیڈریشن کو نوٹس ہوا ہے جواب کے لیے دیکھ لیں آپ جواب جمع کروائیں اور پہلے سے حکومتی سطح پر جو کام ہو رہا ہے اسکو بھی دیکھ لیں۔

عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا آغاز بائیس دسمبر سے ہوگا۔

 
Load Next Story