آنکھوں کے سفید ڈیلوں کو رنگوانے والی خاتون اندھے پن کی قریب جا پہنچی

انایا پیٹرسن کو ڈاکٹروں نے کئی بار منع کیا تھا لیکن انہوں نے ایک آنکھ گلابی اور دوسری، نیلے رنگ میں ٹیٹو کرائی تھی


ویب ڈیسک December 11, 2022
انایا پیٹرسن نے آنکھوں کے سفید ڈولے رنگین کروائے تھے جس کے بعد اب وہ اندھے پن کی نزدیک پہنچ چکی ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سیںٹرل

ڈاکٹروں اور اہلِ خانہ کی تنبیہ کے باوجود اپنی آنکھوں کے سفید حصے پر رنگ کروانے والی خاتون اب مکمل طور پر اندھے پن کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

شمالی آئرلینڈ کی 32 سالہ انایا پیٹرسن نے ایک ماڈل سےمتاثر ہوکر اپنی آنکھوں کو رنگوانے کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک آنکھ کو آسمانی اور دوسری کو گلابی رنگ میں رنگوایا اور اس کے تین ہفتے بعد آنکھوں میں سوجن اور بینائی متاثر ہونے لگی۔ یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر اندھی ہوسکتی ہیں کیونکہ اب وہ چند فٹ کے فاصلے سے بھی چہرے کے خدوخال پہچان نہیں سکتیں۔

اس سے قبل بھی وہ اپنے جسم میں بہت سے ٹیٹو گدوا چکی ہیں اور زبان کی نوک کاٹ کر دوشاخہ بنا چکی ہیں۔ آخری مرتبہ انہوں ںے آنکھوں کو رنگین کروایا جس پر انہیں افسوس ہے۔



'میری بیٹی نے مجھے کئی بار اس سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتا ہے اور آپ اندھی بھی ہوسکتی ہیں،' انایا نے کہا۔ تاہم انہوں نے تاسف سے بتایا کہ کاش وہ اپنی بیٹی کی بات مان لیتیں۔

انہوں نے جولائی 2020 میں پہلے دائیں آنکھ کو نیلا کروایا تو دردِ سر اور آنکھ میں خشکی کےآثار کے علاوہ کوئی اور تکلیف سامنے نہیں آئی۔ پھر اسی سال دسمبر میں بائیں آنکھ میں گلابی رنگ پھیر دیا۔ پھر اگست 2021 میں ان کی آنکھوں میں غیر معمولی سوجن پیدا ہوئی اور اب ان کی آنکھ میں موتیا بھی پیدا ہوگیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی بصارت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں