بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

مخالفین نے ذاتی رنجش پر گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں مقتولہ کی دوسری بیٹی اور خاتون شدید زخمی ہوئیں


ویب ڈیسک December 09, 2022
فوٹو فائل

 

پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں