عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے کارکنان کو اہم ٹاسک سونپ دیے

پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی


ویب ڈیسک December 09, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے اعلان کی توثیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کارکنان اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام منتخب نمائندوں کو اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ کر عوام میں جانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ کارکنان اور رہنما عوام میں جاکر ملکی معاشی حالات اور صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں اور حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں