واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون سے گرفتار کیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بناکر شیئر کرکے حراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے مل میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حماد عرفان پر الزام کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرکے اسکو ہراساں کررہا تھا، انکوائری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کی ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون سے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے زیراستعمال موبائل فونز کو ضبط کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔