مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو لیبیا میں سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا دفتر خارجہ

تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک April 01, 2014
تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

QUETTA: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو لیبیا میں سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ مارننگ گلوری میں موجود پاکستانی عملے کو رہائی کے بعد اب سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے، تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا کے باغیوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والے مارننگ گلوری کو امریکی بحریہ نے کارروائی کرکے آزاد تو کروا لیا تھا لیکن اس کے باوجود جہاز کے عملے کی تکلیف کم نہ ہوئی اور حکومت اور باغیوں کے درمیان کشیدگی کے باعث عملے نے گزشتہ کئی دن انتہائی اذیت میں گزارے جبکہ اس دوران عملے کے اہل خانہ بھی ذہنی اذیت میں مبتلا رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں