فیفا ورلڈکپ 2022 کا کوارٹر فائنل میچ دیکھنے کیلئے گورنر سندھ کی لیاری آمد
لیاری کے عوام کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور فٹبال سے خاصی لگاؤ رکھتے ہیں، کامران خان ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی بڑی اسکرین پر فیفاورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل دیکھنے لیاری پہنچے اور مداحوں میں گھل مل گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی بڑی اسکرین پر فیفاورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل دیکھنے منی برازیل کہہ جانے والے کراچی کے علاقے لیاری میں دیکھا۔
برازیل اور کروشیا کے مابین میچ دیکھنے گورنر سندھ مولوی عثمان پارک چاکیواڑہ پہنچے تو وہاں موجود شائقین فٹبال نے مسرت کا اظہار کیا،گورنرمداحوں میں گھل مل گئے اور تماشائیوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری کے عوام کھیلوں کے دلدادہ ہیں، فٹبال سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں، لیاری والوں کا ڈسپلن قابل تعریف ہے۔