بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزا کیخلاف حکومتی درخواست مسترد کردی

راجیو گاندہی کے قاتلوں کی سزائےموت کوعمر قید میں بدلنے کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظررکھ کرکیا، بھارتی سپریم کورٹ


ویب ڈیسک April 01, 2014
راجیو گاندھی 21 مئی 1991 کو انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاککردیا گیا تھا. فوٹو : فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے خلاف کانگریس کی حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بھارتی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے حکومتی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے کہا کہ تینوں قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991 کو انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا، راجیو گاندھی کو قتل کرنے کے الزام میں تین مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے تینوں مجرموں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں