اداکارہ تلسی ( سمرتی ایرانی ) ڈراموں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انتخابات میں کانگریس کے نائب صدر راہو ل گاندھی کے مقابلے میں انتخابی دنگل میں کود پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے گڑھ اور راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب امیٹھی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدوار کے طور پر ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی کو میدان میں اتارا ہے جو بھارت کے مقبول اور طویل ترین چلنے والے ڈرامے ''کیوں کہ سانس بھی کبھی بہو تھی'' میں تلسی کے نام سے مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔
ڈرامے میں کامیاب بہو کا کردار ادا کرنے والی سمترا ایرانی کا کہنا ہے کہ راہو ل گاندھی کے خلاف ٹکٹ دینے پر وہ پارٹی کی شکرگزار ہیں، امیٹھی کے عوام کانگریس کی کارکردگی سے مایوس ہیں اس لئے امید ہے کہ راہو ل گاندھی کو اس بار اپنے گڑھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، سمرتی کا کہنا تھا کہ راہول کے خاندانی پس منظر رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کانگریس کی حکومت کی کارکردگی سے انتہاہی مایوس ہیں اوروہ ریاستی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2003 میں سیاست میں قدم رکھنے والی سمترا ایرانی کو 2004 کے لوک سبھا الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اگست 2011 میں وہ گجرات سے راجیا سبھا کی رکن منتخب ہوئیں۔